سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 5دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 5دہشتگرد جہنم واصل
امن دشمنوں کا بڑا پلان ناکام، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 7،8دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا،
دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں،معصوم شہریوں کے قتل، بھتہ خوری میں ملوث تھے،
آپریشن میں اسلحہ، ایمونیشن، دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پرعلاقےمیں سینیٹائزیشن آپریشن ہے،فورسزملک سےدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں۔