آصف علی زرداری کی آج دبئی روانگی متوقع

آصف علی زرداری کی آج دبئی روانگی متوقع
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی دبئی روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی آج اسلام آباد سے دبئی روانگی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے دبئی چلے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور بھی دبئی روانہ ہوچکی ہیں۔