اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امام کعبہ کا دورہ پاکستان عوام کیلئے اعزاز ہے، آرمی چیف

امام کعبہ کا دورہ پاکستان عوام کیلئے اعزاز ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید کے دورہ پاکستان کو عوام کیلئے باعث عزت قرار دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
دونوں معتبر شخصیات کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امام کعبہ سے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان کی عوام کیلئے باعث عزت ہے۔
معززین نے غزہ تنازعہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کیلئے بے پناہ عقیدت اور اس کے متولی کا گہرا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مثالی تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے علاوہ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے دعا کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481