بھارت کو غیر معیاری پچ تیار کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا،رکی پونٹنگ

بھارت کو غیر معیاری پچ تیار کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا،رکی پونٹنگ
فائنل والے دن کنڈیشنز بالکل ویسی ہی تھیں جیسی کہ برصغیر کی ہوتی ہیں مگر اس طرح کی پچ تیار کرنا بھارت کو لے ڈوبا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کا غیر معیاری پچ تیار کرنے کا فیصلہ خود بھارت کو مہنگا پڑگیا۔
یہ بھی پڑھیں جلد ٹیپ بال کا بھی ورلڈ کپ ہوگا، سرفراز احمد
غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بھارت نے فائنل کےلیے پچ یہ سوچ کر تیار کی تھی کہ وہ آسٹریلو ی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی
انہوں نے کہا کہ مگر یہ فیصلہ خود بھارت کو ہار کی صورت میں مہنگا پڑ گیا جو اُن کے حساب سے اچھا ہوا۔
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ فائنل والے دن کنڈیشنز بالکل ویسی ہی تھیں جیسی کہ برصغیر کی ہوتی ہیں مگر اس طرح کی پچ تیار کرنا بھارت کو لے ڈوبا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کی ہار پر ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی طلباء کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل
دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے بھارت کے مقابلے میں ان کنڈیشنز کا زیادہ اچھا فائدہ اُٹھایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمت عملی کے حساب سے آسٹریلیا بہت ہوشیار ٹیم ہے، اُن کے پاس اچھا تھنک ٹینک ہے۔