
ورلڈکپ میں بھارت سے جیت کے بعد آسٹریلوی کپتان کا اہم بیان
ورلڈکپ میں بھارت سے جیت کے بعد آسٹریلوی کپتان کا اہم بیان
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہاہے کہ ہمیں پتہ تھا کہ آج ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بہترین دن ہے اور ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہو گا ۔
ان کا کہنا تھا پچ میری سوچ سے بھی زیادہ سلو تھی اور یہاں پر گیند بھی ٹرن نہیں ہورہا تھا ہم نے مشکل لائن پر باولنگ کی ۔
ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بات کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بھارت کو 300سے کم سکور پر محدود کریں تو جیت جائیں گے
جب ہماری وکٹیں گریں تو چیزیں مشکل لگیں لیکن پھر ٹراوس ہیڈ اور مارنس نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، ہم اس میچ اور سال کو سالوں یاد رکھیں گے ۔