سوات،مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات،مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات میں مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوف زدہ ہوگئے۔
زمین لرزی تو شہری گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
زلزلہ پیماہ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی،
زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔