top header add
kohsar adart

انڈونیشیا، علمائے کرام کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتوی جاری

انڈونیشیاکے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتوی جاری کر دیا۔

انڈونیشیا، علمائے کرام کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتوی جاری
انڈونیشیا، علمائے کرام کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتوی جاری

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے علمائے کرام کی جانب سے جاری کردہ فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں

ان کی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے، انڈونیشیا کے علمائے کرام کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت جس کا فلسطینی شکار کے خلاف جدوجہد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں لبنان کو جنگ سے روکنے کیلئے فرانس میدان میں آگیا

فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اس کے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے، ایم یو آئی کی کونسل کے سربراہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ہر مسلمان سے مطالبہ کیا کہ جس حد تک ممکن ہو اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اداروں کے توسط سے ٹرانزیکشن اور ان کی مصنوعات و خدمات سے اجتناب کریں، اسی طرح نو آبادیت اور صہیونیت کے حامیوں سے بھی گریز اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش،مزدوروں کے احتجاج کے دوران 130 فیکٹریاں بند

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے فریق کی کسی طرح حمایت نہیں کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف بر سر جنگ ہو، ہم ان کی اشیا بھی کس طرح خرید اور استعمال کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے قتل کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں الشفا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 39 بچے دم توڑ گئے

انڈونیشیائی علما ئے کرام کا یہ فتوی اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطی میں حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے حامی مغربی ممالک کی مصنوعات اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More