غزہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی شہید
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق روعا حمام غزہ کی اسلامک یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھی،
وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون کا ویڈیو پیغام وائرل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں رسول اللہ سے کہنا آپ کی امت ہمارے قتل دیکھتی رہی
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
