مری میں برف باری سیزن کیلئے ہنگامی پلان تیار

مری میں برف باری سیزن کیلئے ہنگامی پلان تیار

مری انتظامیہ نے کہا ہے کہ برفباری کے دوران ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیےہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ دنوں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برف باری سیزن کے لیے سنو فال ایمر جنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہائی وے مشینری کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہائی وے پنجاب کی مشینری تیار ہے۔ برف باری کے دوران سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لیے نمک کی خریداری کی جا چکی ہے محکمہ ہائی وے مکینکل مشینری افراد کو سنو سیزن کے لیے ہائر کرے گا سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر 13 فسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں ہائی وے مشینری سمیت ریسکیو 1122 محکمہ جنگلات آئیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے سڑکوں سے برف کی صفائی کے حکومت کی جانب سے 58 کروڑ روپے کی مزید مشینری اور گاڑیاں خریدنے کے لیے اجازت دے دی گئی ہے اس پر عملدرآمد کے لیے کام کیا جا رہا ہے مری اور گردونواح میں کسی بھی وقت برفباری ہو سکتی ہے اس کے لیے تمام محکموں کا الرٹ رہنا ضروری ہے اس لیے برفباری کے دوران یہاں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامت کیے جا رہے ہیں اور آئندہ چند روز میں مری انتظامیہ کی جانب سے ایک موک ایکسرسائز اور واک کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو