فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات

فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات

فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ ہوا ہے، جس میں محمود عباس کا ایک محافظ جاں بحق ہوچکا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات
فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کی ذمہ داری ”سنز آف ابو جندل“ نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسی دوران منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے نے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم جو مبینہ طور پر مغربی کنارے میں فلسطینی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم ہے،

اس نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔

https://twitter.com/Heroiam_Slava/status/1721926787213463698?s=20
معیاد ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پر منگل کو حملہ کیا گیا۔ جھڑپ میں عباس کے ایک محافظ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

محمود عباس نے اتوار کو مغربی کنارے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے اچانک ملاقات کی تھی

۔ بلنکن کے ساتھ ملاقات میں محمود عباس نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو