مری میں برف باری سیزن کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ برف باری کے سیزن میں مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی گرمائی سیزن کی طرح برفباری کے سیزن میں بھی ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری کا رخ کرتی ہے۔ مری میں برف باری کے سیزن کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ مری آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور نے اس موقع پر بتایا کہ دوران برفباری سیزن مری میں گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی مری شہر کی پانچ روڈز کو ون وے قرار دیا گیا پارکنگ مختص شدہ جگہوں پر کریں تا کہ دوسری ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو دوران برفباری ہیوی گاڑی کا داخلہ پر پابندی ہو گی
انہوں نے بتایا کہ دوران برفباری سیزن مری میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے جس کے مطابق 300سو سے زائد ٹریفک وارڈنز 20 انسپکٹرز اور 6 ڈی ایس پیز کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں سنو بائیک، کرین اور لفٹر کو بھی مکینکلی فٹ کر کے الرٹ کر دی گئی ہیں ٹریفک قوانین پر کوئی سمجوتا نہیں کیا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔