اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسلم حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت احتساب کرے گی، سراج الحق

If the Muslim rulers do not help the Palestinians then the Ummah will be held accountable Sirajul Haque jpg

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نازک ترین صورتحال میں اسلامی دنیا کے حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت اور تاریخ ان کا احتساب کرے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں کی خاموشی مسلمان عوام کے غیض وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، او آئی سی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے، بیانات اور قررادادوں کی بجائے غزہ کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کیلئے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلئے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔
سراج الحق نے کہا ایرانی حکومت سے مسلمان عوام زیادہ توقعات رکھتے ہیں، امام خمینی اور سید مودودی نے اسلامی نظام کے قیام اور امت کو فرقہ واریت سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کی۔ فلسطین کی آزادی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان میں فلسطین مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے، رائے عامہ ہموار کرنے اور حکمرانوں کو جگانے کیلئے جماعت اسلامی نے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں، لاہور میں 19 نومبر کو ملین مارچ ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481