top header add
kohsar adart

اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ بلے باز کو دو منٹ کے اندر پہلے گیند کا سامنا کرنا تھا لیکن وہ نہیں کر سکے۔

سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آؤٹ کی اپیل کر دی۔

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر واپس میدان کے باہر بھیج دیا۔ اس طرح، اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیے گئے۔

اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن کو بتانے کی کوشش کی کہ تاخیر ہیلمٹ کی وجہ سے ہوئی تاہم بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے اپنی اپیل واپس لینے سے انکار کر دیا۔

اس طریقے سے آؤٹ ہونے پر اینجلو میتھیوز نے غصے کا اظہار کیا اور میدان سے باہر جا کر اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو مقرر وقت پر بیٹنگ شروع نہ کرنے پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More