شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جانب سے بورڈ میں پوزیشن کی پیشکش پر معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کو بورڈ میں خدمات سرانجام دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کسی بھی پوزیشن میں کام کرنا چاہیں تو ہم حاضر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کی جانب سے پی سی بی میں کسی بھی پوزیشن کی پیشکش کیے جانے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے فوری طور پر کسی قسم کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزنگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرونگا، محمد عامر
ذرائع کے مطابق شاہد خان آفریدی نےملاقات کے دوران ملک بھر میں کرکٹ کے کھیل میںمزید بہتری لانے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ دوران ملاقات نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا،
یہ بھی پڑھیں بابراعظم بھارت میں اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف
جس پر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میںکسی بھی قسم کی ذمہ داریاں قبول کرنے کے
حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔