ٹائیگر بکتر بند گاڑی تبا ہ ہونے پر اسرائیل کو حیرانی کا جھٹکا
حماس نے ’’ ٹائیگر‘‘ بکتر بند گاڑی تباہ کرکے اسرائیل کو حیران کردیا ہے
۔تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اندر زمینی کارروائی کے دوران اس کے 15 فوجی مارے گئے ہیں
ان میں سے کچھ اس وقت مارے گئے جب ان کی "ٹائیگر” بکتر بند گاڑی کو کورنیٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اس کا رخ غزہ شہر کی شجاعیہ کالونی کے مشرق میں تھا۔
اسرائیلی ویب سائٹ "والا” نے بتایا کہ ایک بکتر بند گاڑی کو جس طرح تباہ کردیا گیا
اس سے اسرائیل کو حیرانی کا جھٹکا لگا ہے۔ اسرائیل اس گاڑی کی تیاری پر لاکھوں شیکل خرچ کرتا ہے۔
امریکی "آرمی ریکگنیشن” ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس ڈپارٹمنٹ نے برسوں پہلے اس بکتر بند گاڑی کو تیار کیا تھا۔ اور اسے "ٹائیگر” کا نام دیا تھا تاکہ مختلف شعبوں میں معمول کے حفاظتی مشن انجام دیے جا سکیں۔
تاہم یہ ٹروپ کیریئر اصل میں اوشکوش نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ کمپنی خصوصی ٹرکوں، فوجی گاڑیوں، ٹرکوں کی باڈیز، کرینوں کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ میں مہارت رکھتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان میں سے سینکڑوں گاڑیاں سال پہلے لاجسٹک ٹرانسپورٹ میں استعمال کے لیے خریدی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نےاسرائیل سے جنگ بندی کامطالبہ کردیا
2017 میں اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر 200 ’’ ٹائیگر‘‘ بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ گاڑیاں 2018 میں فراہم کی جانی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں غزہ: اسرائیل نے آگ برسا دی، شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
اس بکتر بند گاڑی کا کل وزن کم از کم 10 ٹن ہے۔ اسے ایک کشادہ جنگی کیبن سمجھا جاتا ہے جہاں 12 سے 14 سپاہی بولڈ سیٹوں پر آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ حملے، بٹالین ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا گیا
گاڑی کے اندر سامنے والے کیبن میں ایک جدید ایئر کنڈیشنگ اور حرارتی نظام ہے۔ چوڑی کھڑکیاں ہیں جس میں براہ راست باہر دیکھنے کی سہولت ہے۔ گاڑی کے کونے میں سوراخ ہیں۔ خطرات کو دور کرنے کے لیے پتھر کے تحفظ کی سلاخیں بھی لگائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چلی نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا
گاڑی کو باہر اور اندر سے حرارتی موصلیت کے لیے خصوصی مواد سے پینٹ کیا جاتا ہے
تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے اور شعلوں کو روکا جا سکے۔
جب گاڑی پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکا جاتا ہے تو یہ شعلوں سے بالکل متاثر نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں زخمی فلسطینیوں کاعلاج اورغیرملکیوں کا انخلا، رفح بارڈر کھل گیا
حفاظتی پلیٹوں کو مشین گن جیسے چھوٹے ہتھیاروں کے راؤنڈز کو جذب کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امریکی "آرمی ریکگنیشن” ویب سائٹ کے مطابق حفاظتی وجوہات کی بنا پر بکتر بند گاڑی کی
رفتار تقریباً 55 سے 60 کلومیٹر گھنٹہ رکھی ہے۔