اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جبکہ پاکستان میزبان ہونے کے ناطے آٹھویں ٹیم ہوگی۔

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس نے 2021 میں 10 سالہ سائیکل کی منظوری دی تھی، منعقدہ سائیکل میں مردوں کے 8 عالمی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481