اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تین ہفتوں سے جاری جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی

تین ہفتوں سے جاری جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی

غزہ میں جاری جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی، جنگ کے اسرائیلی معیشت پر برے اثرات پڑنے لگے۔ تین ہفتوں میں اسرائیل کو 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول تعمیرات، ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریباً 80 فیصد منجمد ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔
اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481