آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سلو اورر ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں شاداب خان کی سکین کی ابتدائی رپورٹ آگئی

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مقررہ وقت میں 4اوورز کم کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ہم نے میچ جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا،بابراعظم

خیال رہے کہ گزشتہ رو چنئی میں کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو