سعودیہ میں پکڑےگئے ہزاروں افغانوں کے شناختی کارڈ منسوخ

وزارت داخلہ نے نادرا کو  ہدایت کی ہے کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹس کے حامل ساڑھے 12 ہزار افغان باشندوں کے شناختی کارڈ منسوخ کردیئے جائیں جو گذشتہ دنوں سعودی عرب میں پکڑے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں 12 ہزار افغان شہریوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے تھے جس کے بعد تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی۔

WhatsApp Image 2023 03 12 at 04.52.34 768x768 1 jpeg

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور پشاور سے ساڑھے 5 ہزار شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کیے گئے جبکہ 593 افغانوں کو اسلام آباد سے شناختی کارڈ جاری ہوئے۔تاہم اب وزارت داخلہ نے نادراکو جعلی پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے ساڑھے 12 ہزار افغان باشندوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پکڑے گئے افغانوں کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈز منسوخی کے بعد ضبط ہوں گے۔

ID cards of thousands of Afghans caught in Saudi Arabia cancelled,سعودیہ میں پکڑےگئے ہزاروں افغانوں کے شناختی کارڈ منسوخ
ایک تبصرہ چھوڑ دو