سائفر کیس، عمران خان پر عائد فرد جرم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد فرد جرم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر عائد کی گئی فرد جرم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم جلدی بازی میں عائد کیا گیا۔
درخواست کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کی خلاف ورزی ہے، عائد کی جانے والی فرد جرم آئین کے آرٹیکل 4 اور 10/a کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین تحریک انصاف پر عائد کی گئی فرد جرم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو