جنوبی افریقہ سے شکست پربنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

جنوبی افریقہ نے 149 رنز کی بدترین شکست کے ذریعے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سیمی فائنل دوڑ سے باہر کردیا اور خود پوائنٹس ٹیبل پر بھی دوسری پوزیشن پر آ گیا۔
واضح رہے کہ تازہ شکست کے بعد بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں اپنے 5 میچ میں سے 4 میچ ہار چکا ہے۔اب صورت حال یہ ہے کہ اگر وہ اپنے دیگر 4 میچز بھی جیت جاتا ہےتو اس کے صرف 10 پوائنٹس ہوں گے جبکہ موجودہ صورتحال میں سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ہر ٹیم کو کم ازکم 12 پوائنٹس درکار ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 382 رنز کا ہدف دیا تھا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 140 گیندوں پر 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی جب کہ ورلڈ کپ میں جارح مزاجی سے بیٹنگ کرنے والے ہینری کلاسین نے بھی بنگلہ دیشی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔
انہوں نے 8 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔جبکہ ڈیتھ اوور کے خطرناک ترین ہٹر ڈیوڈ ملر نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اور 15 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کے ذریعے ناقابل شکست 34 رنز کی اننگز کھیلی۔383 رنز ہدف کے جواب میں بنگلہ دیشی بلے باز ابتدا میں ہی جنوبی افریقی پیس اٹیک کے سامنے ہمت ہار گئے۔22 اووور میں بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔۔بنگلہ دیشی ٹیم 47 اوور میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
Bangladesh out of semi-final race,جنوبی افریقہ سے شکست پربنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر