کرکٹر محمد عامر غزہ کے حالات پر آبدیدہ

غزہ پر مسلسل دو ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں سے ماں کو کھو دینے والی فلسطینی بچی کے آنسوؤں نے کرکٹر محمد عامر کو بھی آبدیدہ کردیا۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطین کے ہسپتال، مساجد اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہولناک ویڈیوز اور تصاریر نے تمام امت مسلمہ کے دلوں کو چیر دیا ہے
اس دردناک لمحات میں معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہی کرکٹر محمد عامر نے بھی فلسطین کیلئے اپنے دکھ بھرے الفاظ کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محمد عامر نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک بچی اسرائیلی بمباری کے بعد اپنی ماں کو کھودینے سے بلک بلک کر رو رہی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرکٹر نے لکھا کہ ‘میری 3 بیٹیاں ہیں میں اس بچی کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔