پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بڑی کمی متوقع ؟

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اسی قسم کے توقع دو ہفتے قبل بھی کی جا رہی تھی تاہم بعد ازاں پیٹرول کی قیمت صرف اٹھ روپے کم کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کم ہونے کے نتیجے میں 206 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم بتائی جا رہی ہے اور قیمتوں میں کمی کی توقع اسی قیمت میں کمی سے جڑی ہوئی ہے۔
دوسری طرف عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جو اب 140 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اسی طرح ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل بہتری بھی پیٹرولیم قیمتوں پر مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔تاہم پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
Big reduction in petrol and diesel prices expected today? پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بڑی کمی متوقع ؟