شوہرنے سر میں گولی ما رکر بیوی قتل کردی

اسلام آباد میں سسرالیوں کے ایما پر شوہرنے سر میں گولی ما رکر بیوی کو قتل کردیا۔
مقتولہ پر ملزم نے چند ماہ قبل بھی تیزاب پھینک کر اسےمارنے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ میں عبدالسلام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں فائرنگ کی اطلاع پر اپنی بہن سائر ہ ملک کے گھر پہنچاتو اس کا شوہر شمائل مجھے دیکھ کر گھر سے باہر بھاگ گیا۔
جب کمرے میں جا کر دیکھاتو بہن کے سر سے خون نکل رہاتھا اور اس کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
مدعی کے مطابق اس کا بہنوئی شمائل بیوی سے آئے روز جھگڑا کرتارہتاتھا، اس سے قبل اس کے بہنوئی نے اس کی بہن پر تیز اب بھی پھینک دیاتھاجس کا مقدمہ بھی درج ہوا ، تاہم صلح ہونے پر بہن واپس گھر چلی گئی اور اب اس نے اپنے والد اور بھائیوں کی ایما پر گولی مار کر قتل کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Husband killed his wife by shooting her in the head,شوہرنے سر میں گولی ما رکر بیوی قتل کردی