اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طالبان حکومت نےچترال حملے میں ملوث200 ٹی ٹی پی دہشت گرد دھرلئے

ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے ملزمان کے ہوشربا انکشافات

افغانستان کی طالبان حکومت نے کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے اور گزشتہ دنوں سرحد پار سے دھاوا بول کر چترال میں حملہ کرنے والے ٹی ٹی پی کے 200 سے زائد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجوؤں کو کنڑ کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ ہے جس میں طالبان حکومت سے پاکستانی سرزمین پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

chitral terrorist attack

وائس آف امریکہ نے کی اس پیشرفت سے باخبر پاکستانی حکام کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان حکومت  کی جانب سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مذکورہ ذریعے کے مطابق  طالبان حکومت نے گزشتہ ہفتے کابل کا دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

https://kohsarnews.com/latest-news/29627/%da%a9%db%8c%d8%a7-%d8%b7%d8%a7%d9%84%d8%a8%d8%a7%d9%86-%da%86%d8%aa%d8%b1%d8%a7%d9%84-%d9%be%d8%b1-%d9%82%d8%a8%d8%b6%db%81-%da%a9%d8%b1-%d8%b3%da%a9%d8%aa%db%92-%db%81%db%8c%da%ba%d8%9f-%d8%a7%d9%81/

خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان یہ مذاکرات 6 ستمبر کو ہونے والے چترال حملے کے دو ہفتے بعد انجام پاۓ۔تاہم پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے طالبان کو ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کے لیے وقت دینا  اور انتظار کرنا چاہیے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق دوسری طرف افغان حکومت نے خود ٹی ٹی پی کے خلاف کسی کارروائی کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا تاہم پیر کے روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ایک بیان سامنےآیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغان حکومت کسی کو بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

دوحہ معاہدہ امریکا سے کیا،پاکستان ٹی ٹی پی کیخلاف ثبوت دے، افغان حکومت

دوحہ معاہدہ امریکا سے کیا،پاکستان ٹی ٹی پی کیخلاف ثبوت دے، افغان حکومت

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری اعلانیہ پالیسی ہے  جو افغانستان کے قومی مفاد کے لیے بھی مقدم ہے اور امن و مفاہمت کی بھی ضامن ہے، تاہم ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق ہی پاکستان کی داخلی سلامتی کے حوالے سے تعاون فراہم کر سکتے ہیں ۔

The Taliban government arrested 200 TTP terrorists involved in the Chitral attack,طالبان حکومت نےچترال حملے میں ملوث200 ٹی ٹی پی دہشت گرد دھرلئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481