اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صومالیہ، چیک پوسٹ پر بم دھماکہ،30افراد ہلاک

صومالیہ، چیک پوسٹ پر بم دھماکہ،30افراد ہلاک

صومالیہ: چیک پوسٹ پر بم دھماکہ، 30افراد ہلاک، 50زخمی
صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھرا ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں 30افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا
لیکن اس نے بیریئر توڑنے کی کوشش کی۔ اس ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے سیکیورٹی گاڑی بھی آ رہی تھی۔

جیسے ہی ٹرک سامنے سے چیک پوسٹ کے اہلکاروں اور عقب سے تعاقب میں آنے والی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گھیرے میں آیا۔
ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس موجود شہری بھی زد میں آگئے
۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ زیادہ تعداد فوجی اہلکاروں کی ہے۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ حکومتی فورسز نے الشباب کے خلاف آپریشن تیز کیا ہے اور یہ دھماکا ممکنہ طور اسی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
صومالیہ میں حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں زیادہ تر الشباب ملوث رہی ہے جو اپنا تعلق داعش سے بتاتی ہے اور دارالحکوت کو چھوڑ کر ملک کے کئی حصوں پر قابض ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481