اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں کینیڈا کیلئے ویزا سروس معطل

بھارت میں کینیڈا کیلئے ویزا سروس معطل

بھارت میں کینیڈا کیلئے ویزا سروس معطل

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے پیش نظر بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزوں کے اجرا کا سلسلسہ روک دیا۔

 

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بی ایل ایس انٹرنیشنل نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا کہ بھارتی مشن کی جانب سے اہم نوٹس جاری کیا گیا ہے، انتظامی وجوہات کی بنا پر 21 ستمبر 2023 (آج) سے بھارتی ویزا سروسز کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کینیڈا میں خالصتان کا حامی ایک اور سکھ رہنما قتل

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھ رہنما پردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے الزامات کے معاملے پر سنجیدگی دکھائے۔ نتیجتا دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو بے دخل کردیا،

بھارت نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی بھی امکان مضحکہ خیز ہے۔ ویزوں کے اجرا کی معطلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے

جب ایک روز قبل بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ سیاسی انتشار کے پیش نظر کینیڈا میں اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے فکر مند ہے۔

گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خاص طور پر

اُن بھارتی سفارت کاروں اور بھارتی کمیونٹی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں

جو بھارت مخالف ایجنڈے کی مذمت کررہے ہیں،

لہذا بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا کے ان علاقوں اور مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں

یہ بھی پڑھیں سکھ رہنماؤں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا

جہاں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے

جاری ایڈوائزری میں مخصوص شہروں یا مقامات کا نام نہیں لیا گیا

جہاں جانے سے بھارتی شہریوں کو گریز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 2 نقاب پوش حملہ آوروں نے

رواں برس جون میں وینکوور کے ایک مضافاتی علاقے سرے میں گرودوارے کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے

خالصتان نامی سکھ ریاست کے قیام کے لیے سرگرم ہردیپ سنگھ نجر بھارتی

حکام کو مبینہ دہشت گردی اور قتل کی سازش کے الزام میں مطلوب تھے۔

ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر نے ان الزامات کی تردید کی تھی،

یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ کینیڈین سکھوں کے مفادات کا دفاع کرتی ہے۔

بھارتی حکومت کینیڈا پر الزام عائد کرتی ہے کہ اس نے بنیاد پرست سکھ قوم پرستوں کی

سرگرمیوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں جو شمالی بھارت سے الگ ہوکر

ایک آزاد سکھ ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481