اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں امریکی ویزوں کی مانگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

americanpresidentjoebide

پاکستان میں امریکی ویزوں کی مانگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق  امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان کا کہناتھاکہ ہم ویزے کی طلب میں اس غیر معمولی اضافےکے پیش نظر درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اول، نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے۔دس ہزار سے ز یادہ درخواست گزاروں کو جلد از جلد یہ اطلاع موصول ہونے والی ہے کہ امریکی قونصل خانہ کراچی میں اُن کی پہلے2024ء میں طے شدہ اپائنٹمنٹ کی مدت کم کرتے ہوئے اسے اب2023ء میں مقرر کیا جا رہا ہے، اُن میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے سے ہی طے ہو سکتی ہیں۔

 

اسی طرح  سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعدامریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں،جو بھی اُن کیلئے مناسب ہو، سے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں 25 ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں، جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ درخواست گزار انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری ویب سائٹ یو ایس ٹریول ڈاکس ڈاٹ کام سلیش پی کے پررجوع کر سکتے ہیں اورکنفرمیشن لیٹر پرنٹ کرنے کے بعد اپائنٹمنٹ کے بغیر ہی کراچی میں اے اِی جی کے ڈراپ باکس میں درخواست سمیت اپنے ضروری کوائف جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانہ پہلے ہی استثنی کے اہل ایسے ویزا امیدواروں کی درخواستیں قبول کر رہا ہے، جن کو پہلے بھی ادارالحکومت سے ویزا جاری ہوا تھا۔

 

Demand for US visas in Pakistan is at an all-time high,پاکستان میں امریکی ویزوں کی مانگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481