اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جونیئر لیڈرز پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔آرمی چیف

c5888df3 15b6 44c5 9d97 b15364239e55

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منگل کے روز بروتھا گیریژن کا دورہ کیا اور کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔بروتھا میں منعقدہ 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، اس مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔

029a6194 4aef 4405 8dd6 c469e6312590

اس کے علاوہ مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرجنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

قبل ازیں شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Junior leaders are the backbone of Pakistan Army,جونیئر لیڈرز پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔آرمی چیف


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481