شیخ رشید ایک بار پھر گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت راولپنڈی سے ایک بار پھر گرفتارکرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے دو بھتیجوں کو راولپنڈی کے علاقے روات میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجوں کو ان کے گھر سے پولیس اور سادہ لباس میں آنے والے افراد گرفتار کرکے لے کر گئے ،اورانھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Sheikh Rasheed arrested once again ,شیخ رشید ایک بار پھر گرفتار