اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت کیخلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

بھارت کیخلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

بھارت کیخلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

ایشیا کپ ون ڈے 2023ء کے فائنل میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے، محض 50 کے مجموعی سری لنکا کی ٹیم آل آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کیخلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

بھارت کیخلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے حق میں غلط ثابت ہوا، بھارتی باؤلرز نے لنکن بیٹرز کو یکے بعد دیگرے جھٹکے دیتے ہوئے محض 50 کے مجموعی سکور پر تمام لنکن بیٹرز کو چلتا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں نجم سیٹھی کا قومی ٹیم سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا!

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، محمد سراج نے 6، ہاردیک پانڈیا نے 3 جبکہ بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شنا نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف بڑا سکور کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کے اہم فاسٹ بالر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل 7 مرتبہ اپنے نام کرچکی ہے

جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی 6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے،

سری لنکا کے مہیش ٹیھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے

باعث فائنل میچ کا حصہ نہیں ہیں۔
دوسری جانب 17 ستمبر کو کولمبو میں بھی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے،

بارش کے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر سے شروع ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481