اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست،کرکٹ بورڈ ان ایکشن

ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست،کرکٹ بورڈ ان ایکشن، اہم اجلاس طلب

ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست،کرکٹ بورڈ ان ایکشن

ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ حرکت میں آگیا ،ٹورنامنٹ میں شکست وجوہات جاننے کیلئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف نے ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق شرکت کریں گے ،کرکٹ کمیٹی کے ممبر محمد حفیظ اور نامور کرکٹر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،ہائی پروفائل میٹنگ میں ایشیا کپ کے اہم معرکے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی ۔

اجلاس میں سامنے آنے والی وجوہات کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، مستقبل میں قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک اور لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی،پی سی بی نے یہ ایک لیگ کھیلنے کی شق قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کردی ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایک لیگ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کوفٹ رکھنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481