اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

 نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ،پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے عندیہ دیا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کے ابتدائی مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں لے سکیں گے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دائیں کندھے کی انجری سے نسیم کی صحت یابی کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے تاہم بابراعظم اس حوالے سے غیریقینی کی صورتحال میں دیکھائی دیئے کہ انہیں میگا ایونٹ میں نسیم شاہ کی خدمات حاصل ہوں گی یا نہیں۔

حارث رؤف کی انجری سے متعلق انکا کہنا تھا کہ انہیں کوئی بڑا ایشو نہیں وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے، فاسٹ بولر کو سری لنکا کیخلاف میچ میں آرام کروایا گیا تاہم ایشیاکپ کے اسکواڈ سے باہر نہیں کیا تھا۔

کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ بولرز (حارث اور نسیم) ورلڈکپ میں 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

دونوں کھلاڑیوں کے بیک اَپ پلان سے متعلق پوچھا گیا تو بابراعظم نے کہا کہ فی الحال اپنا پلان بی

تو نہیں بتارہا لیکن حارث کو تھوڑا سائیڈ اسٹرین ہے وہ جلد بہتر ہوجائیں گے

تاہم میری رائے کے مطابق ہوسکتا ہے کہ نسیم ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز کو مِس کرجائیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کی انجری کی

نوعیت سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے، وہ بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے

اور کوٹے کے اوورز مکمل کیے بغیر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481