kohsar adart

3 بھارتی ریاستوں میں بی جے پی کامیاب،کانگریس الیکشن ہار گئی

بھارتی انتخابات میں  حکمراں بی جے پی نےتین اہم ریاستوں چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کامیابی حاصل کر لی۔

بھارت کے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اب تک کے ابتدائی نتائج کے مطابق مودی کی  بھارتیہ جنتا پارٹی کو مدھیہ پردیش کی 230 میں سے 163 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔راجستھان میں حکمراں جماعت نے 115 نشستیں جیتیں اور اسے 199 نشستوں کے ایوان میں واضح برتری حاصل ہے جبکہ چھتیس گڑھ کی بھی 90 میں سے 54 نشستیں مودی کی جماعت کے نام ہو چکی ہیں۔

مبصرین کے مطابق یہ نتائج راہول گاندھی کی زیر سربراہی چلنے والی کانگریس کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔کانگریس نے ریاست تلنگانہ میں علاقائی جماعت بھارت راشٹرا سمیتھی کو شکست دی لیکن ریاست میزورام میں ووٹوں کی گنتی آج پیر کو کی جائے گی۔

BJP wins in 3 Indian states, Congress loses election,3 بھارتی ریاستوں میں بی جے پی کامیاب،کانگریس الیکشن ہار گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More