بجلی چوری میں ملوث افسران کی بھی شامت آگئی، کریک ڈاؤن جاری

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تقسیم کارکمپنیوں کے بدعنوان افسران کے خلاف  بھی ڈنڈا اٹھا لیا گیا ہے اورکریک ڈاؤن  کے دوران اب تک 1955 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج جبکہ  21 کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 16 کروڑ 40 لاکھ روپے  جرمانہ کیا گیا اور عائدکردہ جرمانے میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول بھی کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اب تک کے  آپریشن کے دوران 1914 افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ان میں لیسکو کے 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران شامل ہیں ۔ جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے۔علاوہ ازیں 248 منفی ساکھ والے افسران کو مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

بجلی چوری کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن  جاری

دوسری طرف راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں  بجلی چوری کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن  جاری ہے، گزشتہ24گھنٹوں میں چھ مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ رتہ امرال پولیس کو شیر خان سب ڈویزن پیرودھائی نے بتایا کہ ٹیم کے ہمراہ امجد حفیظ اور پرویز کا میٹر چیک کیا جنہوں نے واپڈا کی تار سے کنکشن لگا رکھا تھا اور بجلی چوری کر رہے تھے،بنی پولیس کومحمد اشرف سب ڈویژن اصغر مال نے بتایا کہ دوران چیکنگ تنویر کا میٹر چیک کیا جو بجلی چوری کر رہا تھا،ریس کورس پولیس کو محمد نعمان اصغرایس ڈی اوکمال آباد سب ڈویژن آئیسکو راولپنڈی نے گلی نمبر 08 ڈھوک سیداں میں آصف علی نامی شخص بجلی چوری کر رہا ہے، جس پر محمد آصف علی نامی شخص اور باقی گھر کے افراد نے جھگڑا کرنا شروع اور متعلقہ سٹاف کو دھمکیاں اور سرکاری کام کرنے سے روک دیا،

صدر واہ کینٹ پولیس کو نقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ خورشید احمد اور عبدالہادی بجلی چوری کررہے تھے۔ادھرایکسین آئیسکواٹک بابرمحمود نے کہاہے کہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بجلی چوری کیخلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے اوربجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نیکہاکہ اس ضمن میں آپریشن منطقی نتائج کے حصول تک جاری رہے گا۔

Officers involved in electricity theft have also been arrested, crackdown continuesبجلی چوری میں ملوث افسران کی بھی شامت آگئی، کریک ڈاؤن جاری
ایک تبصرہ چھوڑ دو