ایوان صدر کشمیرہاؤس میں جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب

صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں کئی ممالک کے سفارت کاروں کی خصوصی شرکت

یوم آزادی  پاکستان کی کی پروقار تقریب ایوان صدر کشمیرہاؤس میں منعقد ہوئی۔ صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں جاپان،ترقی،سائپرس،آسٹریا اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر آزادکشمیر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔صدر آزاجموں و کشمیر نے سفارت کاروں کے ہمراہ 76ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان  چوہدری نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جس عظیم مقصد کے لیے یہ ملک بنایا گیا تھا اسے مزید مضبوط ومستحکم بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کریں گے۔مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔

President AJK Pic 15 08 2023 APresident AJK Pic 15 08 2023 B

انہوں نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان لائن آف کنٹرول اور بارڈر پر ملک کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں اسی طرح پاکستانی شہری، سیاسی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگ پاکستان کو مضبوط کرنے، کشمیریوں کی آواز بننے اور ایٹمی پروگرام پرمتحد ہوں تاکہ پاکستان کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکا ہے۔ہندوستان کے وزیراعظم نریندر موری کے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگرہندوستان اقلیتوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک سے باز نہ آیا تو اسکا شیرازہ بکھر جائے گا۔ہندوستان نے منی پور میں عیسایوں کے ساتھ جو شرمناک سلوک کیا ہے اس سے ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی اور بھی عیاں ہوگئی ہے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ،او۔آئی۔سی اور دیگر مہذب اقوام کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو