اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزارت عظمی کا تاج انوار الحق کاکڑ کے سر سج گیا

download 1

سیاسی اور صحافتی حلقوں کے لیے بڑا سرپرائز ۔۔

نگراں وزارت عظمی کا تاج بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے سر سج گیا۔ اس حوالے سے ہفتے کے روز وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد طے پایا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگران دور کے لیے وزیراعظم ہوں گے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔
نامزد نگراں وزیر اعظم کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے ۔

8a1c12af 1e4f 467c aa48 9e9fab101a27انوار الحق کاکڑ ۔۔ فائل فوٹو

نیک نام شہرت کے حامل انوار الحق کاکڑ تقریبا تمام حلقوں کے لیے قابل قبول ہیں ۔وہ بلوچستان حکومت کے ترجمان رہنے کے علاوہ چھ برس تک سینیٹر بھی رہے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ ان کا اچھا تعلق رہا ہے۔
انوار الحق کاکڑ ایک اعٰی تعلیم یافتہ اور سنجیدہ پارلیمنٹیرین کی شہرت رکھتے ہیں جو اہم ملکی معاملات پر متوازن نقطہ نظر رکھتے ہیں۔مبصرین کے مطابق وہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان توازن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بعض ذرائع کا دعوٰی ہے کہ انوارالحق کاکڑ کا نام بطور نگراں وزیراعظم ایک ماہ سے ذیر غور تھا، جبکہ اس دوران شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، حفیظ شیخ،صادق سنجرانی ، جلیل عباس جیلانی سمیت کئی نام نگراں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے، تاہم اس طویل کشمکش کا ڈراپ سین انوارالحق کی نامزدگی کی صورت میں سامنے آیا ہے، جسے قومی سیاست کے مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481