اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ میں ٹرانس جینڈرز اور ڈانسرز نے ڈیرے ڈال دیئے

1fcb54f4 5340 4614 ae34 f096e8327be8

مانسہرہ اور گردونواح میں  غیر مقامی ٹرانس جینڈرز اور ڈانسرز نے ماحول خراب کر دیا۔   آئس اور  ڈانسنگ پلز  سمیت منشیات فروشی عام ہو گئی ۔باعزت گھرانوں کے نوجوانوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈانسرز کے ڈیروں پر فائرنگ اور جھگڑے معمول بن گئے۔

اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  کچھ عرصے سے مانسہرہ شہر بیدڑہ روڈ، چکیاء روڈ، ظفر روڈ،لاری اڈہ، ٹھاکرہ صفدر روڈ،ڈب نمبر1/2، چنئ، ڈھانگری چوک اورگردونواح میں اٹک پار پنجاب اور سندھ سے آئے  ٹرانس جینڈرز اور خواجہ سراؤں کے روپ میں بہروپئے ڈانسرز نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ان کے ڈیروں پر رات گئے ڈانسپارٹیز کے انعقاد سمیت ڈانسرز چرس، آئس، شراب اور ڈانسنگ گولیوں سمیت ہر نشہ آور اشیاء سپلائی کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں، ذرائع کے مطابق ان کا خاص نشانہ سکول کالج کےطالب علم ہیں، جس سے  والدین سخت پریشان ہیں جبکہ  ٹرانس جینڈرز اور ڈانسرز مانسہرہ شہر میں بد امنی اور جرائم کی شرح میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔گمراہ ہونے والے بچوں کے والدین عوامی و سماجی حلقوں، علماء کرام سمیت انجمن تاجران و ضلعی انتظامیہ سے اس سنگین نوعیت کے مسئلہ پر فوری تحقیقات اور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481