kohsar adart

فضائی کرایوں میں اندھادھند اضافے نے مسافروں کے ہوش اڑا دیئے

پی آئی اے , فلائی جناح، ایئربلیو، سرین اور ایئر سیال کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

فضائی کرایوں میں اچانک اور اندھادھند اضافے نے مسافروں کے ہوش اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک اور ہوشربا  اضافہ کردیا گیا۔پی آئی اے کے علاوہ نجی ائر لائنز فلائی جناح، ایئربلیو، سرین اور ایئر سیال کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق اسلام آباد کراچی، کراچی لاہور کا یکطرفہ کرایہ 35 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار تک کردیا گیا ہے۔قومی ایئر لائن  سمیت  کم و بیش تمام نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک ہونے والے اس خوفناک  اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ نجی ائر لائنز پر مسافروں کی بڑی تعداد ان لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے جو کسی قریبی عزیز کی موت یا دیگر ایمرجنسی کی وجہ سے جہاز کے ذریعے سفر کرتی ہے۔ اس اچانک اور ہوشربا اضاگے نے متوسظ اور غریب طبقے کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے  اس ظلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق بھی کرایوں میں اضافہ کا سبب ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ شمالی علاقہ جات، گلیات اور مری سمیت مختلف تفریحی مقامات کی سیر کے بعد تعلیمی اداروں کی تعطیلات ختم ہونے پر گھروں کو لوٹ رہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ایئر لائنز پر مسافروں کا رش بڑھ گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More