top header add
kohsar adart

26 نومبر احتجاج،150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 10 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون اور دیگر علاقوں میں مقدمات درج ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More