top header add
kohsar adart

26 جولائی کا دھرنا پرامن ہوگا،حافظ نعیم

26 جولائی کا دھرنا پرامن ہوگا ، حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری، سیاسی حق ہے، پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سول ملٹری بیوروکریسی، ججز ریٹائرڈ ہوکر کنٹریکٹ پر اعلیٰ عہدے لے لیتے ہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی یا باہر چلی جاتی ہے، ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سوچے لوگ کیوں باتیں کرتے ہیں؟، جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے، موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More