25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرا چکے،آئی ایس پی آر

25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرا چکے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے جانے والے 25 بھارتی ڈرونز اسرائیلی ساختہ نکلے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
بھارت کے 6 مئی کی شب بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔