اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مینگورہ میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار،سیکیورٹی گارڈ شہید

5a88c67a afae 48e8 8ec4 66892d770dc4

سوات کے مرکزی شہرمینگورہ میںمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکاراور نجی بینک کا ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے لاشیں سیدوشریف روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ، بعدازاں پولیس حکام اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

واقعے کے حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ اور ڈی ایس پی سیدوشریف سرکل عطاء اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ تھانے میں  تعینات دو پولیس اہلکاروں عمران خان اوراشرف علی سبزی منڈی کے قریب معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ جمعرات کی صبح تین نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرکھول دیا، سرپر گولیاں لگنے سے دونوں پولیس اہلکارموقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ موسیٰ خان سکنہ سنگوٹہ شدید زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی گارڈ کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں موسیٰ خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بعدازاں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سیدوشریف روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج شروع کیا اورلاشوں کو کچہری چوک لے جاکر دھرنادیا ۔ مظاہرین نے  پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،بعدازاں پولیس حکام اور انتظامی افسران نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور ان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

5bed5d81 2cce 4fe3 8a34 bffaea4d7b1d 3670a0b3 f257 4fe0 a47a 72b9589ba005

سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور مارکیٹ کی طرف بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دستیاب  فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ملزمان ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کرنے کے بعد ایک مارکیٹ میں گلی کی طرف بھاگ جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے سمیت مختلف مقامات پر سے تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں اور حملہ آوروں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481