اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کیلئے وزیر اعظم پر امید

shehbaz

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے کیونکہ ہم اس کی تمام تر شرائط پوری کر چکے ہیں۔ترک میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات اسی ماہ طے پاسکتے ہیں ۔
شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کو تیسری بار منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر پاکستان کے عوام بھی بے حد خوش ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال سیلاب سے تین کروڑ پاکستانی متاثر ہوئے اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم اس دوران ترکیہ کے عوام نے دل کھول کر پاکستانیوں کی مدد کی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ کسی اور الزام کے تحت نہیں بلکہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہوئے جس کے بعد منصوبہ بندی کے تحت فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے گئے۔جو لوگ بھی ان حملوں میں ملوث ہیں قانون ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور جس پر جتنا سنگین الزام ثابت ہو گا اسی کے مطابق اس کو سزا دی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481