اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کل تک متوقع

Jahangir Tareen

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت  پر مشاورت طول پکڑ گئی اور پارٹی کے نام کیلئے مزید مجوزہ نام سامنے آنے کے بعد طے کیا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے تک مشاورت مکمل کر کے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئی سیاسی جماعت کے لیے ‘پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی’ اور ‘پاکستان مسلم لیگ جناح’ کے نام  بھی سامنے آئے ہیں. قبل ازیں نئی سیاسی جماعت کے لیے ‘عوام دوست پارٹی’ اور ‘پاکستان انصاف پارٹی’ کے نام بھی سامنے آچکے ہیں۔تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا.تاہم نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین اور پارٹی کے دیگر رہنما لاہور پہنچ گئے ہیں،امکان ہے کہ نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اور دیگر امور کو آج حتمی شکل دے دی جائےگی۔

اور جہانگیر ترین کی جانب سےکل بدھ تک نئی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا،اس حوالے سے وہ  لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اہم اعلان کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481