اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی پی او آفس ایبٹ آباد آفس میں”شارپ” کے زیر انتظام ورکشاپ

Sharp 1
ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں فلاحی تنظیم "شارپ” کے زیر انتظام "مہاجرین و انسانی حقوق کو برقرار رکھنے میں پولیس کا کردار” کے عنوان سے پولیس افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے خصوصی شرکت کی جبکہ اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف، اے ایس پی فائزہ تنویر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار خان، ڈی ایس پی ثمینہ ظفر، یو این ایچ سی آر شارپ کے نمائندگان اور جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی ورکشاپ میں شریک ہوئی۔
Sharp iii 1
ورکشاپ کے دوران سی ای او شارپ مدثر سنگیڑا نے حاضرین کو انسانی حقوق اور شارپ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی ، محترمہ تسنیم احسان نے یو این ایچ سی آر کے مینڈیٹ اورمہاجرین کے حقوق ، بین الاقوامی قوانین اور پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی قانونی حثیت سے متعلق شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا ، ورکشاپ میں افغان مہاجرین کے بارے میں موجودہ قوانین اور اس میں پولیس کے کردار پر تفصیلی بحث ہوئی، ورکشاپ کے انعقاد پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے شارپ انتظامیہ اور ورکشاپ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا ۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے شارپ نمائیندگان کو ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے شیلڈ دی جبکہ شارپ انتظامیہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو بھی شیلڈ پیش کی جبکہ ورکشاپ کے شرکاہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481