اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ 9 مئی کے حملہ آور کہاں تربیت لیتے رہے؟

آئینی طور پر چودھری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے،رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کوفوجی اور سرکاری تنصیبات  کے حملہ آوروں نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں تربیت لی۔انہوں نے کہا  ہم ثابت کریں گے کہ فتنہ اور فساد باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیا گیا۔

منگل کی شب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 50 سے 100 افرادکا تربیت یافتہ گروہ تھا۔ عمران خان نے ان  لوگوں کی ایک سال تک تربیت کی اور فتنہ و فساد کے لیے تیار کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جناح ہاؤس میں داخل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرنے سے پہلے خواتین کا گروہ حالات دیکھنے جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ تنصیبات پر آگ لگانے والے افراد ٹریس ہوچکے ہیں، کسی مجرم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ میانوالی سمیت مختلف شہروں میں سرکاری، دفاعی تنصیبات پر حملوں میں افغان شہری بھی ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی پراپرٹیز کو نقصان پہنچایا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481