24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد جائیں گے، علی امین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی ہوں گے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احتجاج ہوگا، 24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت سے احتجاج سے متعلق مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امن و امان سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔