
22 سال سے لاپتا کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی
پیرو میں 22 سال سے قبل لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کوہ پیما 22 سال قبل پیرو میں برفانی چوٹی کو سر کرتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد اب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے برف پگھلنے سے اس کی لاش ملی
ولیم سٹامپفل نامی کوہ پیما اور ان کی ٹیم جون 2002 میں برفانی چوٹی کو سر کرتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی
جس کے بعد ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کہ ناکام رہا تھا
لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی اس وقت عمر 59 سال تھی اور انہیں یہ حادثہ 22 ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا
اطلاعات کے مطابق برفانی تودے کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں امریکی کوہ پیما اسی مقام پر دفن ہوگئے تھے
پیرو پولیس کے مطابق کورڈیلیرا بلانکا رینج پر برف پگھلنے سے امریکی کوہ پیما کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کی جانب سے جاری کی گئی
تصاویر کے مطابق امریکی کوہ پیما کی لاش کے ساتھ ساتھ ان کے کپڑے اور جوتے بھی سرد موسم کی وجہ سے محفوظ تھے
لاش کے پاس سے ولیم سٹامپفل کا پاسپورٹ بھی ملا جس سے پولیس کو لاش شناخت کرنے میں مدد ملی
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل رواں سال مئی میں ایک اسرائیلی کوہ پیما کی لاش لاپتا ہونے کے تقریبا ایک ماہ بعد اسی علاقے سے ملی تھی۔