اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پرویزالٰہی کی تقریب میں داخلے سے روک دیا گیا

4 2

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور تحریک انصاف کے درمیان فاصلے کس قدر بڑھ گئے ہیں اس بات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ گوجرانوالہ میں میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کو تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کو سکیورٹی عملے نے اسپتال کے دروازے پر ہی روک لیا ۔اس دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سکیورٹی اسٹاف کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ اس موقع پر ہونے والی دھکم پیل اور پولیس اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔ اس ویڈیو میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق ،چوہدری صدیق اور مقامی رہنما عزیز لوند کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بدسلوکی شرمناک ہے ۔ ہم نے اس حوالے سے وزیراعلی سے بھی شکایت کی تاہم انہوں نے ہماری شکایت کو نظر انداز کر دیا ۔اب ہم پارٹی چیئرمین عمران خان سے مل کر ان سے شکایت کریں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481